ابنا: حکومت نے القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس کے کسی بھی دہشت گرد کو زندہ پکڑنے کے لیے 25,800 ڈالر کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان عراق کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر کیا گیا۔
سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے ایک بیان میں وزارت دفاع نے کہا تھا کہ جو شخص داعش یا القاعدہ کے کسی غیر ملکی دہشت گرد کو قتل کرے گا اسے 20 ملین دینار اور جو زندہ گرفتار کرکے حکام کے حوالے کرے گا اسے 30 ملین دینار انعام دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عراقی فورسز ملک کے مغرب میں فلوجہ اور رمادی شہر میں آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی بغداد میں المسیب کے مقام پر دہشت گردوں نے تین راکٹ داغے ہیں جس کے باعث 17 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں راکٹ گنجان آباد علاقے میں گرے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔
.......
/169